نیو یارک(نیوزڈیسک) ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے میکرو اکنامک کیلئے کی جانے والی اصلاحات کی تعریف کی،ملاقات میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے اپنی ترجیحات واضح طور پر سامنے رکھیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی ترقی کے پارٹنر ہیں۔
پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کیلئے ٹیکنالوجی، علم اور مالی تعاون پر فوکس کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہونے والی اس ملاقات کو اچھا قرار دیا۔یہ بھی بتایاگیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کی تھی۔
آئی ایم ایف پروگرام کامیاب بنانے کیلئے ایک سمت میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کاگفتگو کے دوران کہنا تھاکہ بعض کڑے فیصلے ملک کے مفاد میں بجٹ کے وقت بھی کئے ۔پاکستان کے عوام کی بہتری کیلئے قومی وسائل پیدا کریں گے۔شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ کا شکر آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہوگیا۔اب ہمیں مل کر دن رات محنت کرنی ہے۔
پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند اور معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ ان کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے جس پر پاکستانی برادری کے شکر گزار ہیں۔اگر یونہی محنت جاری رہی تو انشاءاللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے کہ ہمارے پاس ایک خوشخبری ہے ہم نے پاکستان کیلئے ریویو مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔
Comments