واشنگٹن(نیوزڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ایس سی او کانفرنس اجلاس میں تمام ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کا اعادہ کیا جائے،ہر ملک کے خود مختار گروپ میں شریک ہونے کے حق کا احترام کرتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں پاکستان میںہونے والی شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اجلاس میں ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے۔
جوہری پھیلاو کے خطرات کیلئے موثر پالیسی کو لاگو کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے کی گئی درخواست سے آگاہ ہیں۔ ہم جوہری پھیلاو کے خطرات کے حوالے سے موثرپالیسی ردعمل کی ٹریکنگ، تیاری اور اس پر عملدرآمدکیلئے پرعزم ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
ہم چاہتے ہیں بھارت الزامات کو سنجیدہ لے اور کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو وہ ہی پیغام دیا جو ہم کچھ عرصہ قبل واضح کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میںآغاز ہوگیا ہے۔اجلاس میں 8 رکن ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں جبکہ ایران اور بھارت کی نمائندگی ان کے وزیر تجارت اور وزیر خارجہ کریں گے، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف کو آخری لمحات میں دستبردار ہو گئے، جس کی وجہ بدلتے ہوئے علاقائی حالات کی وجہ سے تہران میں ان کی موجودگی کی ضرورت ہے۔
23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی رہنما کنونشن سنٹرپہنچ گئے۔پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے جناح کنونشن سینٹرمیں پہنچے والے سربراہان حکومت اورمندوبین کااستقبال وزیراعظم محمد شہباز شریف اورنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کیا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور ترکمانستان کے وزیراعظم کنونشن سینٹر پہنچے تو وزیراعظم شہبازشریف نے خوش آمدید کہا۔روس کے وزیراعظم میخائل مشتوستن کنونشن سینٹر پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا ، روس کو ایس سی او میں بہت اہمیت حاصل ہے۔سربراہی اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرینگے۔کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے سربراہان مملکت اور غیرملکی وفود کے استقبال کیلئے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔
Comments