Social

چین نے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست پر حوصلہ افزاء جواب دیا، وزیر خزانہ

نیو یارک (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین نے توانائی کے شعبے کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست پر حوصلہ افزا جواب دیا، حکومت آئی ایم ایف کے کلائمیٹ ریزیلینس فنڈ سے اضافی قرض کے حصول کے لیے بھی بات چیت شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ عالمی تجارتی خبر رساں ادارے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے ابھی مزاکرات شروع کیے ہیں ہمیں حوصلہ افزا جواب ملا ہے، تاہم بات چیت کے ابھی ابتدائی ایام ہیں، اس کے علاوہ بھی ہمارے پاس بہت سے پروگرام ہیں، اس میں اتار چڑھاؤ کے مراحل بھی ہیں لیکن ہمارے پاس ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت جانتی ہے حکومت میں رہتے ہوئے کاروبار نہیں کیا جاسکتا اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے موافق ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے کئی وزارتیں ختم اور ڈیڑھ لاکھ وفاقی اسامیاں ختم کرکے حکومتی اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے۔

ٹیکس آمدن میں اضافے سے متعلق وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان جولائی 2025ء سے ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں سے ٹیکس جمع کرنے کا خواہاں ہے، یہ شعبہ جات ٹیکس لاگو کرنے کی سابقہ کوششوں کی مخالفت کرتے رہے ہیں، صوبائی حکومتیں زرعی شعبے میں قانون سازی کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک 4 نومبر کو ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کرسکتا ہے، گزشتہ ماہ ستمبر میں عالمی اجناس کی قیمتوں میں کمی، گھریلو زرعی پیداوار میں اضافے اور روپیہ مستحکم ہونے کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد تک گرنے پر شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی جو کہ 19.5 فیصد سے 17.5 فیصد پرآگئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv