Social

فوج کو بے شمار اختیارات دیئے گئے مگر دہشت گردی ختم نہ ہوئی، مولانا فضل الرحمان

لندن (نیوزڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوج کو بے شمار اختیارات دیئے گئے مگر دہشت گردی ختم نہ ہوئی۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے کو آئین کا حصہ بنایا گیا ہے، 2028 سے تمام محکموں کو سود سے پاک کر دیا جائے گا، اسلامی نظام کے نفاذ اور سودی نظام کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کی بقاء اسلامی نظام میں ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین ہم سب کا ہے ہمیں اس کا احترام کرنا ہو گا، جمہوریت کی بقاء اور اسلامی نظام کے لیے پاکستان بھر میں تحریک جاری رکھیں گے، پاکستان کے امن کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا، انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کرنا 26 ویں آئینی ترمیم اور جمہوریت کی توہین ہے، کسی کو شک کی بنیاد پر90 روز تحویل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہم محفوظ پاکستان کے لیے مضبوط فوج کے قائل ہیں، اسی لیے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے 2010ء سے فوج کو بے شمار اختیارات دیے گئے مگر دہشتگردی ختم نہ ہوئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ان دنوں لندن مین موجود ہیں ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا، ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کیلئے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں چند روز قیام کریں گے، اس دوران پارٹی رہنماؤں کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv