ریاض (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (پیرکو)عرب۔ اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
پیر کووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم اجلاس سے خطاب میں غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل کی ظالمانہ کاروائیوں پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر وزیراعظم کی سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
Comments