Social

ٹرمپ اورانکی کابینہ میں شامل ارکان پرعدم اعتماد کا اظہار ، امریکی مسلمان رہنما

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی مسلمان رہنماں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ میں شامل ارکان پر عدم اعتماد اور مایوسی کا اظہار کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اکثریتی مسلمانوں کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے خلاف مشرق وسطی میں امن کی خاطر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ ترجیحات سے لگتا ہے اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں جارحیت بڑھے گی۔

مسلمان رہنما ربیع الچودھری نے کہا کہ اسرائیلی نواز مائیک ہکابی کو اسرائیل کیلئے امریکی سفیر نامزد کردیا ہے، مائیک ہکابی مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق اور غیر قانونی تعمیرات چاہتا ہے، اقوام متحدہ کے لئے ایسی خاتون کو سفیر نامزد کیا گیا جس نے غزہ میں نسل کشی کی اقوام متحدہ کی مذمت کو یہودیوں کے خلاف سازش قرار دیا۔ربیع الچودھری نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈونلڈٹرمپ نے کابینہ میں اسرائیلی حمایتوں کا دل کھول کر انتخاب کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv