Social

ایرانی جوہری پروگروام کواکتوبر حملے میں نشانہ بنایا، نیتن یاہوکاخطاب

تل ابیب (نیوزڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہاہو نے تقریبا ایک ماہ بعد دعوی کیا ہے کہ اکتوبر میں ایران پر کیے گئے اسرائیلی حملے میں ایرانی جوہری پروگرام کے ساتھ جڑے کئی اجزا کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں ایران کے میزائل سازی کے شعبے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو کے حوالے سے یہ انکشاف کیا گیا کہ یہ بات کوئی راز نہیں ہے،وہ ایران پر حملے کے سلسلے میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر کر رہے تھے۔

نیتن یاہو نے کہاکہ ان کے جوہری پروگرام کے ایک خاص جزو کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا تھا۔اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملے کے باوجود ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے راستے کو روکا نہیں جا سکا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv