Social

خدیجہ صدیقی کیس کی سماعت 7جون تک ملتوی

لاہورکی مقامی عدالت نے ایک سال پہلےڈیوس روڈپر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونےوالی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کے کیس کی سماعت 7جون تک ملتوی کر دی۔00کینٹ کچہری میں طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔خدیجہ صدیقی کوملزم شاہ حسین نےایک سال پہلے ڈیوس روڈپر مبینہ طور پر چھریوں کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔خدیجہ صدیقی کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی گزشتہ سال قاتلانہ حملے کے باعث امتحان نہیں دے سکی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیشی کے دوران ملزم کی حمایت میں 60 سے 70 وکلا اکٹھے ہوکر آتے ہیں اور ہراساں کرتے ہیں، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv