Social

فاروق ستار نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے 31 مقدمات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ڈاکٹرفاروق ستار ، ایم کیو ایم رہنما عامر خان، خالد مقبول صدیقی اور محفوظ یار خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچے۔عدالت میں ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کیں۔ عامر خان کی جانب سے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ حکومت ان مقدمات پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پر غداری کا الزام ہے تو یہ مائنس لندن کا فارمولا نہیں بلکہ مائنس ایم کیو ایم کا فارمولا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں سے کبھی نہیں گھبرائے، تمام مقدمات سیاسی ہیں، ایم کیو ایم کے خلاف ان مقدمات کولیکر میڈیاٹرائل ہوتا رہاہے۔اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنماوں پرملک مخالف تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملے کا الزام ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv