Social

پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکہ کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے، جو جنوبی ایشیا سے باہر اور امریکہ میں بھی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، پاکستانی اقدامات اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقاصد کے بارے میں سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ اسلام آباد کا طرز عمل طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل پروگرام کے مقاصد کے بارے میں شکوک شبہات کو جنم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ بیلسٹک میزائل جوہری ہتھیاروں سے بھی لیس کئے جا سکتے ہیں۔جان فائنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقدامات کو امریکہ کیلئے ابھرتے ہوئے خطرے کے علاوہ کسی اور طرح دیکھنا مشکل ہے۔

امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل سسٹمز سے لے کر ایسی میزائل ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو اسے بڑے راکٹ موٹرز کے تجربات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

اگر یہ جاری رہا تو پاکستان کے پاس جنوبی ایشیا سے بہت آگے امریکا تک اہداف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت ہوگی۔قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کا بیلسٹک میزائل پروگرام امریکا کیلئے خطرے کا باعث ہے۔پاکستان کے اقدامات کو امریکا کیلئے ایک ابھرتے ہوئے خطرے کے سوا کچھ اور سمجھنا مشکل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام پر شدید تحفظات تھے۔
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور نئی امریکی پابندیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا بیان سامنے آیاتھا۔لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار دیرینہ پالیسی تھی۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا تھاکہ ہمارا موقف واضح تھا ہم نے کبھی بھی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کی تھی۔
امریکا عالمی عدم پھیلاو کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پر عزم تھا تاہم پاکستان امریکہ کا ایک اہم شراکت دارتھا۔ویدانت پٹیل نے مزید کہا تھا کہ امریکہ اسلحہ کے عالمی عدم پھیلاو کے نظام کو برقرار رکھے گا۔ پاکستانی اداروں پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کیلئے پرعزم تھا۔ امریکہ پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تحفظات تھے۔
اس و


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv