Social

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹم اتھارٹی نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ملزم سے 60 ہزار یورو برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نجی پرواز کے ذریعے دبئی کرنسی اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے نیٹ ورک میں موجود ملزمان پہلے بھی کرنسی اسمگلنگ کی وارداتوں میں مطلوب رہے ہیں۔محکمہ کسٹم نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔کسٹم حکام کے مطابق اداروں کو اس نیٹ ورککی پہلے سے تلاش تھی یہی وجہ ہے کہ ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ۔کسٹم ٹیم نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv