Social

اسلحہ فراہم کرنے پرامریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی گئیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(نیوزڈیسک)تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر چین کی جانب سے 7 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر سات امریکی کمپنیوں اور افراد کے ریئل اسٹیٹ اور دیگر اثاثے منجمد کردیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکا نے تائیوان کو مسلح کرکے خطے کا امن تباہ کردیا ہے۔

چین نے تائیوان کو امریکی ہتھیار فروخت کرنے پر قانون کے مطابق جوابی کارروائی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے چین کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔چین نے امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں میں ایرکوم، ہڈسن ٹیکنالوجیز، انسٹیٹو، اوشینیئرنگ انٹرنیشنل، ریتھیون آسٹریلیا، ریتھیون کینیڈا اور سارونک ٹیکنالوجیز پر بابندیاں عائد کی ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ نے امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں پر پابندی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ مذکورہ پابندیاں 27 دسمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv