Social

آئی پی ایل 10فائنل :ممبئی انڈینز نے ایک رنز سےجیت لیا

آئی پی ایل 10 کے فائنل میں ممبئی انڈینز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دیدی ۔حیدر آباد دکن کے راجیوگاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ممبئی انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں 8وکٹ کے نقصان پر 129رنز بنائے،اور فاتح کے لئے 130رنز کا ہدف دیا ۔ممبئی انڈیز کی طر ف سے کرونال پانڈیا47 اور کپتان روہت شرما 24رنز بنانے میں کامیاب رہے،دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔رائزنگ پونے کے جادیو اندکاٹ،ایڈم زمپا،ڈینیل کرسٹن نے ں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔پونے سپر جائنٹ کی طرف سے رہانےاورکپتان اسٹیون اسمتھ شاندار بیٹنگ کی اور بالترتیب 44 اور 51رنز کی اننگز کھیلیں، پونے کی ٹیم کو ایک مرحلے پر ایک اوور میں 13رنز درکار تھے مگروہ ایک اسے بنانے میں ناکام رہی۔پونے کی ٹیم میچ6وکٹ پر 128رنز تک محدود رہی،ممبئی انڈینز کی کامیابی میں مچل جانس نے اہم کردار ادا کیا ،4اوورز میں 24رنز دے کر تین اہم وکٹیں اپنے نام کی جبکہ بھمرا نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv