لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں کم آمدنی والے مستحق افراد کیلئے 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کااعلان کر دیا، مستحق اورنادار افراد کوگھر کیلئے زمین کا ٹکڑا مفت دیا جائے گا، پنجاب کے تمام 37 اضلاع میں ہزاروں گھر زیرتعمیر ہیں،5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے زہرہ ہومز ،مسکن راوی کاافتتاح کردیا،اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں۔
تقریب میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی خدمات اور پراجیکٹس پر ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔مریم نواز نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا۔
مریم نواز کو زہرہ ہومز ، مسکن راوی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہرسکیم کیلئے لاکھوں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
مستحق اور نادار لوگوں کیلئے مفت زمین دینے کی سکیم بھی لا رہے ہیں۔3مرلے کے پلاٹس ہزاروں افراد کو دیں گے۔ ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوچکے ہیں یہ گھر ان لوگوں کو ملیں ہیں گے جو اس کے حقدار تھے۔جو بھی منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیں اس پر نوازشریف کی مہر ہے۔ نوازشریف کے وژن کو فٹ سولجر کی طرح تکمیل دے رہی ہوں۔ جبکہ ان گھروں میں سولر سسٹم لگا ہوا ہے تاکہ ان غریب لوگوں کو بل نہ ادا کرنا پڑے۔
زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے۔ زہرہ ہومز میں دو بیڈروم،ایک باورچی خانہ،ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاﺅسنگ سکیم میں کم آمدن والے لوگوں کو گھر مل رہے ہیں۔ نواز شریف کے ویژن اور خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔ یہ ہاﺅسنگ سکیم کم آمدنی والے افراد کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کو ملنے والے گھر ان کی ملکیت ہیں اور انہیں کوئی واپس نہیں لے سکتا۔
مستحقین کو گھر ملنے پر میرے دل کو تسلی ہوئی ہے جن لوگوں کو گھر ملے ان کو بہت بہت مبارک ہوجو گھر دیئے جارہے ہیں ان پر سولر یونٹ لگا ہوا ہے، 100 گھروں کے ساتھ ایک سکول ہے ان گھروں کے ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہے۔ کسی کا حق ایسے کوئی نہیں جانا چاہیے جو مستحق نہیں۔مجھے ایک خاتون نے کہا یہ گھر واپس تو نہیں لیا جائےگا۔ خاتون کوتسلی دیتے ہوئے کہا یہ گھر رہتی دنیا تک آپ سے کوئی نہیں لے گا۔
ہاﺅسنگ منصوبے کیلئے قرضے کی آسان اقساط رکھی ہیں۔ اور مکان کی تعمیر کیلئے 3 مرلے کا پلاٹ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس وقت پنجاب کے تمام 37 اضلاع میں ہزاروں گھر زیرتعمیر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ یہ دنیا کی بہترین ہاو¿سنگ سکیم ہے، پنجاب میں 50 لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا گھر نہیں۔ رواں سال ایک لاکھ لوگوں کو اپنا گھر مل جائے گا۔
5سالوں میں 5لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر دیں گے کچھ گھروں کی تعمیر جاری ہے اور کچھ بن بھی گئے ہیں۔ ہم نے مہینوں میں اس سکیم کو کھڑا کردیا ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد اتنا زیادہ ہے کہ لاکھوں درخواستیں آتی ہیں۔ ایک لاکھ گھروں کیلئے 10لاکھ درخواستیں آتی ہیں۔ پنجاب کے عوام جانتے ہیں،جو سکیم نوازشریف شروع کریں گے وہ پوری ہوگی۔
لاکھوں کسانوں کو کسان کارڈ دیا گیا، جن کے پاس 10 جانور ہیں ان کو لائیو سٹاک کارڈ دیا گیا، ہم صحت کے شعبے میں بہت ساری اصلاحات لارہے ہیں، ہم پاکستان میں کینسر کا جدید علاج لارہے ہیں، کلینکس آن وہیل آپ کی دہلیز پر علاج کررہے ہیں، بچوں کی ہارٹ سرجریز ہورہی ہیں۔خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر کے بچوں کا بھی پنجاب میں علاج ہو رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 4 فیصد پر آگئی ہے۔
Comments