Social

یہ ہے وہ فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، ہمیں نہ ڈھیل چاہئے نہ ڈیل ،عمر ایوب

اسلا م آبا(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے وہ فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، ہمیں نہ ڈھیل چاہئے نہ ڈیل، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام اسیران کی رہائی کا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ دوسرا مطالبہ 9مئی اور26نومبر کی جوڈیشل تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا ہے۔
ہمارے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی شامل ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام اسیران کی رہائی قانون کے مطابق ہو۔ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج کا سلسلہ اور آگے جائیگا۔ہمارے پاس ایک ہی طاقت ہے بچی ہے اور وہ ہے عوام۔

ہم نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین و قانون کے مطابق کی جائے کیونکہ ایگزیکٹیو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے اس کے بعد ہمارے پاس ایک ہی آپشن بچتاہے کہ ہم عوام کے پاس جائیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت کچھ دیربعدشروع ہوگا ۔۔مذاکرات سے قبل اپوزیشن رہنماﺅں نے سپیکر چیمبر میں ایاز صادق سے غیر رسمی مشاورت کی ۔اس دوران ایم کیو ایم کے رہنماءخالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔
آج ہونے والے مذاکرات کے تیسرے اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ پی ٹی آئی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مکمل ہدایات لے لی گئی ںہیں ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی گئی ہے۔دوسری جانب حکومتی کمیٹی کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv