Social

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، خواجہ آصف

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی کے حالیہ بحران کے خاتمہ اور رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا تھا جو اب ختم ہوچکا ہے۔ان کامزیدکہناتھاکہ رواں برس کے آخر تک شیڈول لوڈشیڈنگ بھی ختم ہوجائے گی ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5روز قبل تقریباً18ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی۔واجہ آصف نے کہا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کسی کی وزیراعظم بننےکی خواہشات پرکوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی،وزیراعظم نوازشریف نےجتنی خدمت عوام کی پچھلے4سال میں کی ہےاس کی مثال نہیں ملتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv