Social

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے ؛ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اور 19 جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، جس کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقہ سمبازہ سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکی مئوثر کارروائی کے نتیجے میں خوارج کی اس دراندازی کو ناکام بنایا گیا، پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv