Social

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند اور اثاثے حفاظی تحویل میں لینے کی تیاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند اور اثاثے حفاظی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی گئی، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی میں وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکریٹری نجکاری اور سیکریٹری بی آئی ایس پی کمیٹی ارکان بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔وفاقی کابینہ نے کمیٹی کیلئے ٹی او آرز بھی طے کر لئے ہیں۔

کمیٹی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کا طریقہ کار متعین کرے گی۔کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت، مینٹیننس کیلئے انتظامات کا تعین کرے گی جبکہ ملازمین کو سر پلس پول میں شامل کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا۔

اس کے علاوہ رمضان پیکیج کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی کے ساتھ کوآرڈینیشن کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ کمیٹی ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لے گی۔کمیٹی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار سیکٹیریل سپورٹ فراہم کرے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ فیصلہ قومی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے لیا گیا۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو پر وزارتِ خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیم نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی تنظیم نو پر وزارت خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیم نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع کر دی گئی تھی۔خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا کہا جائیگا جبکہ عملے کی تعداد بھی کم کی جائیگی۔تنظیم نو کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں نجکاری کو بغیر کسی تاخیر کے ممکن بنایا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv