Social

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کا چوتھااجلاس طلب کرلیا،سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیاہے ،حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم پانچ میں طلب کیا گیا ہے ،اجلاس ان کیمرہ ہوگا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب حکومت کے ساتھ مزید کوئی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

بیرسٹرگوہر کا بھی کہنا تھا کہ اب حکومت کے ساتھ مزید کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہونگے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر حکومت سے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کیاتھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا تھا کہ حکومت کمیشن کا اعلان کرے ہم مذاکرات کیلئے دوبارہ غو ر کرلیتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں۔ کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کا وقت بھی بہت تھا،پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کھلے دل کے ساتھ بیٹھے تھے۔ ہم نے ان سے کوئی ناجائز مطالبات نہیں کئے تھے بلکہ ان کے سامنے صرف اپنے دو مطالبات ہی حکومت کے سامنے رکھے تھے۔
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 7دن گزرنے کے بعد بھی حکومت نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی تھی۔حکومت چاہتی ہے کہ اگرمذاکرات دوبارہ سے شروع ہوں تو اس کیلئے ان کو عملی قدم اٹھانا پڑیگا اور کمیشن کا اعلان فوری طور پر کیا جائے۔اگر حکومت ہمارا مطالبہ مان لیتی ہے تو پھر ہم دوبارہ مذاکرات کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv