Social

صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ااسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے پر عائد امریکی پابندی ختم
صد ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے پر عائد کردہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا، بہت سی چیزیں جو اسرائیل کی طرف سے آرڈر کی گئیں اور ان کے رقم بھی ادا کر دی گئی تھی، لیکن بائیڈن انتظامیہ نے انہیں فراہم نہیں کی تھیں، اب وہ اسرائیل کی طرف روانہ کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ برس اس وقت کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ان بموں کی فراہمی روک دی تھی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان سے غزہ کی شہری آبادی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
دو ہزار پاؤنڈ وزنی ایک بم کنکریٹ اور دھاتوں کو بھی تباہ کر سکتا ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلتی ہے۔
غزہ میں ایک ہفتہ قبل جنگ بندی کا نفاذ عمل میں آیا تھا جس کے نتیجے میں حماس کے زیر حراست کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کو اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv