Social

ملتان ، 15 سے 16 افراد ٹینکر سے ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کر رہے تھے اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ابتدائی تحقیقات

ملتان(نیوزڈیسک)ملتان میں فہد ٹاﺅن میں ایل پی جی گیس ٹینکر کے دھماکے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 15سے 16افراد ٹینکر سے ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کر رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی،ملزمان آگ کی اطلاع دینے کی بجائے موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے تھانہ مظفر آباد میں 8 نامزد اور 7 نامعلوم افراد اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ کمشنر کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
پولیس نے 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکے دھماکے سے 6 افراد موقع پر ہی جل کر جاں بحق اور 39 کے قریب زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹینکر کی آگ بہت شدت سے پھیلی اور ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب کمشنر ملتان کافہد ٹاﺅن میں ہونے والے آئل ٹینکر دھماکے کے حوالے سے کہنا تھا کہ واقعہ میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کمشنر ملتان عامر کریم کے مطابق ملبے سے 100 زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
دھماکے میں متعدد جانور بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ باو¿زر دھماکا رات 12 بجے کے بعد ہوا تھا۔ سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ بجھانے کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا۔ سی پی او ملتان کے مطابق بستی حامد پور میں ایک ہی گھر کے 6 افراد زخمی ہوئے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت زرینہ بی بی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 6 افراد میں 3 بچے اور میاں بیوی شامل ہیں جن میں اللہ رکھا، اس کی اہلیہ تانیہ، والدہ منصب بی بی اور بچے انعم، عنایہ اور سانول شامل ہیں۔
سی پی او صادق ڈوگر کا کہنا تھا کہ علاقہ مکمل کلیئر ہونے تک ٹیمیں موجود رہیں گی۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ سے بوائلر میں دھماکا ہوا جس سے بوائلر کے ٹکڑے بستی حامد پور کے گھروں میں جاگرے جس کے نتیجے میں گھروں میں آگ لگ گئی اور کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے باوزر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیاگیا تھا۔جاں بحق اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق واقعہ فہد ٹاون میں پیش آیا تھا۔ گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیاتھا۔ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیاتھا۔ مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے تھے۔زور دار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی تھی جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv