Social

ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد دہلی کو بنگالیوں سے پاک کر دیا جائے گا. بھارتی وزیرداخلہامیت شاہ

دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو دارالحکومت دہلی کو بنگالیوں سے پاک کر دیا جائے گا. بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے ماہ ہونے والے ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ہر غیر قانونی تارکین وطن کو دو سال کے اندر نئی دہلی سے نکال دیا جائے گا.
امیت شاہ نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت غیر قانونی بنگلہ دیشیوں اور روہنگیاﺅں کو جگہ دے رہی ہے حکومت کو تبدیل کریں ہم دہلی کو تمام غیر قانونی لوگوں سے نجات دلائیں گے بھارت کی مسلم اکثریتی بنگلہ دیش کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر طویل سرحد ہے اور اس کے مشرقی ہمسایہ ملک سے غیر قانونی نقل مکانی کئی دہائیوں سے ایک اہم سیاسی مسئلہ رہا ہے. دہلی میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشیوں کی تعداد کا کوئی قابل بھروسہ تخمینہ نہیں ہے حالیہ دہائیوں کے دوران شہر میں لاکھوں لوگ روزگار کی تلاش میں ہندوستان کے دیگر حصوں سے آئے ہیں مودی اور شاہ کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ناقدین نے پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انتخابات کے دوران اپنی ہندو قوم پرست حمایت کو متحرک کرنے کے لیے اس مسئلے کو مسلمانوں کے خلاف سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv