Social

ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں پھر کسی اور کے ، صدر آصف زرداری چین کے صدرشی جن پنگ سے گفتگو

بیجنگ(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں کہنا ہے کہ ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں پھر کسی اور کے اتحادی ہیں،یہ کہنا کہ پڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا،دہشت گرد حملے پاکستان اور چین کے گہرے تعلقات اور دوستی کو متاثر نہیں کرسکتے،صدر آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال پہنچے جہاں چین کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔
چین کی مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے صدرمملکت کوگارڈ آف آنر دیا اور اس موقع پر پاکستان اورچین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت شراکت داری کے دائرہ کار کومزید وسعت دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرصدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت صدر شی جن پنگ کو ایک وژنری رہنما اور پاکستان کے خاص دوست کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔صدر شی جن پنگ اورصدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنہ میں ملاقات ہوئی جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر تیزی پر بات ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔
چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا اور دونوں ممالک کے مابین منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوش حالی چینی قیادت کے وژن اور چین کے عوام کی فعالیت کا مظہر ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی ترقی میں چین کے گہرے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان کی چین کے ساتھ دوستی اتار چڑھاو¿ سے گزری ہے، انتہا پسندوں کے حملے چین سے دوستی ختم نہیں کر سکتے، پاکستان اور چین ہمیشہ دوست رہیں گے، دنیا میں کتنی بھی دہشت گردی ہو،مسائل ہوں۔پاکستانی اور چینی عوام ساتھ کھڑے ہوں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی پاکستان سے تعلق پرگہرے اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ چین اور پاکستان فولادی دوست اور ہرموسم کے اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں، سی پیک کی تعمیر اورمختلف شعبوں میں تعاون دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ مثال ہے۔
وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ چینی صدر نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا اور عشائیے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی صدر شی جی پنگ سے خصوصی گفتگو کی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں صدور کے درمیان ملاقات کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv