Social

راولپنڈی:ایم کیو ایم لندن کا خفیہ ٹھکانا،مزید انکشافات سامنے آگئے

راولپنڈی کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں قائم ایم کیو ایم لندن کے خفیہ نیٹ ورک میں پارٹی رہنمائوں اور مفروروں کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ایم کیو ایم کے خفیہ نیٹ ورک کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں،سوسائٹی کا سی ای او فائرنگ رینج میں پارٹی عہدیداروں کو فائرنگ کی پریکٹس بھی کراتا تھا ۔ذرئع کے مطابق راولپنڈی کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں رینجرز نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کی تھی ،سوسائٹی کے دفاتر سے نیٹو کا اسلحہ ،دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق رینجرز چھاپے کے دوران برآمد ہونے والا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے حیدر عباس رضوی و دیگر نے کئی روز سوسائٹی میں قیام بھی کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv