Social

بشریٰ بی بی کی ایک اور مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک اور مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلاء کی نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کارکنوں کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمہ بشریٰ بی بی پر جلسے جلوسوں سے متعلق حال ہی میں منظور کردہ قانون اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا گیا، اس حوالے سے عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بشر یٰ بی بی کو شامل تفتیش کرے اور 17 فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے۔

ادھر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا قید تنہائی میں رکھنے کا دعویٰ مسترد کردیا، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مجرم یا ملزم کو قید تنہائی میں رکھنے کا حکم عدالت جاری کر سکتی ہے، یہ حکم عدالت کی طرف سے اپنے ملزموں کے بارے میں جاری کیا جاتا ہے جو وعدہ معاف بن جاتے ہیں اور انہیں دوسرے ملزموں کے اثر و نفوذ سے محفوظ رکھنے کیلئے ایسا حکم دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ناصرف وہ سہولتیں حاصل ہیں جو کسی بھی سزا یافتہ ملزمہ یامجرمہ کو سزا وار ہیں بلکہ اس سے ماوریٰ بھی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، اس لیے قید تنہائی کا واویلا انتہائی غیرذمہ دارانہ اور سراسر جھوٹ ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رولز سے بڑھ کر کئی فراخدلانہ سہولتیں حاصل ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بسا اوقات ہفتے میں تین مرتبہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہیں جہاں اگر 1103 افراد ان سے ملنے کیلئے موجود ہوتے ہیں جن سے ملزم یا مجرم بات کرسکتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv