Social

صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کی مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ، شیر افضل مروت کا شکوہ

پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی جلسے کے دوران رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو سٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی، جلسے میں جب پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ تقریر کر رہے تھے تو شیر افضل مروت نے جلسہ گاہ میں کھڑے ہو کر بازو لہرانا شروع کر دیئے جس پر ان کے مداحوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے، اس کے بعد جب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سٹیج پر بلایا گیا تو شیر افضل مروت بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے کہا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے آیا تھا، لیکن صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا، اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری پر انتخابات کے حوالے سے یوم سیاہ کے موقع پر صوابی میں جلسے کا انعقاد کیا جہاں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں سپہ سالار کو پیغام دیتا ہوں چھوڑ دو ان مینڈیٹ چوروں کا ساتھ، چھوڑ دو ان ملک دشمنوں کا ساتھ، کوئی فوج عوام کی حمایت کے بنا دہشت گردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتی، فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے، ہم اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے، اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے، پی ٹی آئی، عمران خان نظریہ بن چکے، نظریہ مرتا ہے نہ ڈرتا ہے، فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے، ہم تو بات چیت کیلئے تیار یہ بھاگ رہے ہیں، اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv