Social

جنید اکبر کا پارٹی میں سزا جزا کا عمل لانے کا اعلان، صوابی جلسے میں کون کتنے ورکرز لایا اس کی بھی نشاندہی ہوگی

پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر نے اپنی صوبائی صدارت میں پہلے جلسے کے بعد ہی پارٹی میں سزا جزا کا عمل لانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے محنت کرنے اور نہ کرنے والوں کی اب نشاہدہی ہوگی، کل ہونے والے صوابی جلسے میں کون کتنے ورکرز لے کر آیا اس کے حوالے سے بطور سوبائی صدر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پارٹی میں سزا اور جزا کا عمل لانے والا ہوں، اب ایسا نہیں چلے گا کہ کوئی محنت کرے اور کوئی نہ کرے، تمام ضلعی اور تحصیل کے صدور تین دن کے اندر رپورٹ جمع کریں، رپورٹ کو ناصرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجا جائے گا بلکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ یوم سیاہ کے سلسلے میں صوابی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبرپختوںخواہ کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ محسن نقوی کو شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ دوبارہ وہی کریں گے، ایک دفعہ عمران خان حکم دے دے ہم تمہارا چال ڈھال ٹھیک کردیں گے، تم پاکستان کے چاچے مامے نہ بنو یہ ملک ہمارا ہے تم ایک سرکاری نوکر ہو، میں ان اداروں کو اوون کرتا ہوں تم نے تو چلے جانا ہے، میں اس حکومت کو اور ان کے ہینڈلرز کو پیغام دینا چاہتا ہوں، ہمیں اپنی ریاست سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اپنے لوگوں پر گولیاں چلائیں گے لیکن اس دفعہ ہم انشاءاللہ آپ کی گولیوں کی تیاری کے ساتھ آئیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv