Social

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، سکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس 200 فیصد سے زائد تک بڑھنے کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کردی گئی جس کے تحت سکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس 200 فیصد سے زائد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس میں 200 فیصد اضافے کے لیے اس منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں 8 بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوگی، نیپرا اتھارٹی اس معاملے پر سماعت کے بعد سیکیورٹی ڈیپازٹس سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ پیسکو، میپکو، گیپکو، لیسکو، فیسکو، حیسکو، کیسکو اور ٹیسکو نے نیپرا کو دی جانے والی اپنی درخواستوں میں گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل اور زرعی صارفین کے لیے سکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، اس ضمن میں بجلی کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ تمام کیٹیگریز کیلئے بجلی کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، موجودہ سیکیورٹی ڈیپازٹ ڈسکوز کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ناکافی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی بجلی اور گیس سے متعلق ناقص پالیسی سے ملک میں بڑی صنعتوں کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت صنعتوں کو رعایتی نرخ میں بجلی اورنئی گیس پالیسی کے تحت رعایتی گیس بھی مہیا کرنے کے لئے تیارہے، جو صنعتیں 8 سے 9 سینٹس میں بجلی کے حصول کی خواہش مند ہیں بہت جلد خیبرپختونخواہ ان کی خواہشات کو عملی جامہ پہنائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹکسٹائل صنعت سمیت دیگر صنعتوں سے وابستہ سرمایہ کاروں کی خیبرپختونخوا میں صنعت سازی میں دلچسپی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کی حکومت پر اعتماد ہے، خدمات کے شعبے سے منسلک کاروباروں کو بھی خیبرپختونخواہ میں اپنا کاروبار اور فرنچائز شروع کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، ایسے کاروباری افراد آئندہ بجٹ سے پہلے اپنی کاروباری تجاویز شئیر کریں، ہر طرح کی سہولیات دینے کو تیار ہیں، ہمارا مقصد خیبر پختونخواہ اور پاکستان کی معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv