Social

آئی ایم ایف سربراہ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لانے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا، یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقدامات سمیت وزیر توانائی اور وزیر خزانہ کی تعریف کی ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ دبئی میں آئی ایم ایف کی ٹیم سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے احسن انداز میں معاملات کو آگے بڑھانے پر پاکستانی ٹیم کی تعریف کی۔ سربراہ آئی ایم ایف نے کہا انڈسٹری تب چلے گی جب پیداواری لاگت کم ہوگی، عالمی مالیاتی ادارے کے سربراہ کے تعریفی کلمات حوصلہ افزاءہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دورہ دبئی کے دوران صدریو اے ای محمد بن زید النہیان سےدوطرفہ تعلقات وسرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی اس دوران آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیربھی موجود تھے۔

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمت میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سمٹ کے موقع پر دو طرفہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات ہوئی۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ کاروبار میں آسانی کی طرف مزید توجہ کی تجویز دی گئی۔دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے مثبت تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ایز آف بزنس کی طرف آئیںوزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں ان سے پاور سیکٹر پر بات ہوئی۔
ان سے کہا کہ صنعتیں تب چلیں گی اور گروتھ تب ہوگی جب کوسٹ آف پروڈکشن کم ہوگی اس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے مثبت جواب دیا۔ میکرواکنامک استحکام سے پائیدار ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ شرح نمو میں بہتری کیلئے مزید کام کرنا ہے۔ معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان عظیم ملک بنے گا اور اپنے پاوں پر کھڑا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جب کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں تالیاں بھی بجوائیں۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں ان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
رجب طیب اردگان اسلامک دنیا کے بہترین لیڈر ہیں۔ ترکیہ کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔ ترسیلات زر میں اضافہ اوور سیز پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے۔اوور سیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کےلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور بااعتماد ساتھی ہے۔
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔ سعودی عرب کی سالمیت پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دیگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیبیا حادثے میں پاکستانیوں کی جانیں گئی ہیں۔ ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اس کالے دھندے کو بند ہونا چاہیے۔لیبیا کشتی حادثے پر بہت افسوس ہے۔ حادثے میں کچھ پاکستانیوں کی جانیں گئی ہیں۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv