Social

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتپاک خیرمقدم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔جمعرات کو ترک صدر کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر باوقاراستقبالیہ تقریب منعقدہوئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترک صدر کا والہانہ گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا۔
اس موقع پر ترک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ترک صدرسے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ رجب طیب اردوان نے بھی اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہبازشریف سے تعارف کرایا۔ وزیراعظم نے ترک صدر کے وفد میں شامل ارکان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ ترک صدر نے وزیراعظم ہائوس کے احاطے میں پودا بھی لگایا ۔ ترک صدر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےگرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے خصوصی فلائی پاسٹ کرتےہوئے معززمہمان کو سلامی دی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv