Social

خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، گورنر پنجاب

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں ہراساں کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوں گی، خواتین کو ہراسگی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے ملنی والی شکایات کے بعد اس اقدام کا فیصلہ کیاگیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا نظام تبدیل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کیلئے پرفارما تقسیم کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔دوسری جانب نجی پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔

نئے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 17 فروری مقرر کی گئی ہے۔پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔اپ گریڈ امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک نئے کالجوں میں رپورٹ کرنا لازم قرار دیا گیا۔اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس انکے کالجزنئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے۔
لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 77.2470 فیصد رہا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی۔دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی ہوئی۔اسی طرح سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد رہا جبکہ العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد رہا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کی گئی تھی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام 8104 درخواست گزاروں کی میرٹ کے لحاظ سے فہرست ویب سائٹ پراپ لوڈکردی گئی تھی۔میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کیلئے علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی تھی۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv