Social

آرمی چیف، وزیراعلی پنجاب اور وفاقی وصوبائی وزراء کا ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ

لاہور(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وفاقی وصوبائی وزرا اوراعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے تین منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سنٹرکا باقاعدہ افتتاح کیا ۔
دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ وفاقی وصوبائی وزرا، زرعی شعبے کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔شرکاء کو زرعی شعبے کی ترقی کیلئے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا۔عام کسانوں کی تربیت کیلئے سمارٹ ایگری فارم کا قیام، ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جی پی آئی کی کاکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ کسانوں کو مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر انہیں حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔جدید آبپاشی کے نظام کے قیام کیلئے پنجاب بھر میں 25 گرین ایگری مال تیار سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 گرین ایگری مال کی تکمیل متوقع ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز بتایاگیا تھا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات گرین پاکستان انیشیٹوکے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔آرمی چیف کے دورے کے دوران جی پی آئی کے ”سمارٹ ایگری فارم“، ”گرین ایگری مال“ اور ”تحقیقی سہولت مراکز“ کا افتتاح بھی کیا جائیگا۔ دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں بتایا جائیگا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جائیگا۔ پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کئے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔
ملکی معیشت کے استحکام میں زرعی ترقی کا کردار اہم تھا اور اس کیلئے ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشیں جاری تھیں۔جی پی آئی کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش بھی کی جائیگی۔ زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کیلئے حکومتی شخصیات کا ماڈل فارمز کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv