Social

جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ایک بار پھر دنیا بھر میں دھوم۔آئی ایس پی آر

ریاض(نیوزڈیسک)فخر پاکستان، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے ایک بار پھر دھوم مچا دی، سعودی عرب میں سپئیرز آف وکٹری 202 مشقوں کے دوران جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں شاندار پرفارمنس دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر سپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025ء میں پاک فضائیہ کے دستے نے بھرپور انداز میں حصہ لیا، فضائیہ کے دستے میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیارے، کومبیٹ پائلٹس اور ٹیکنیکل گراو?نڈ کریو شامل تھا، پاک فضائیہ کے طیاروں اور عملے نے ایکسرسائز میں بہترین پیشہ وارانہ انداز میں حصہ لیا۔
بین الاقوامی ڈپلائمنٹ کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک اور واپسی پر نان اسٹاپ پرواز کی۔

پاک فضائیہ تھنڈرز نے دوران پرواز ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔ ایکسرسائز سپئیرز آف وکٹری میں شرکت اور واپسی کے لیے نان اسٹاپ پرواز جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی لانگ رینج اپریشنل صلاحیتوں کی مظہر ہے، سپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز کا مقصد حقیقت سے قریب ترین فضائی جنگ کے ماحول میں اشتراک کار کو فروغ دینا تھا۔سپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز میں میزبان سعودی عرب، پاکستان، بحرین اور فرانس نے شرکت کی جبکہ یونان، قطر، متحدہ عرب امارات ،امریکا اور برطانیہ نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv