اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے، اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے ہفتے کی شب کو شدید زلزلے سے لرز گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا، شہری باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ پیما مرکز سے موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 8 تھی۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
Comments