Social

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی ٹاکرا، کل پاکستان کے کون سے 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے

لاہور (نیوزڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی ٹاکرا، کل پاکستان کے کون سے 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے ممکنہ نام سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق کیویز کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔
فاسٹ باولر حارث روف کی میچ میں شرکت کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام میں سے کسی ایک بلے باز کو حتمی 11 میں شامل کیا جائے گا۔ باقی کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، طیب طاہر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا کل کیویز کیخلاف کراچی کے میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے انجرڈ حارث رؤف اور اوپننگ جوڑی سے متعلق بڑا بیان دیدیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ایک طویل مدت کے بعد آئی سی سی کا میگا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے کسی بھی بڑی ٹیم سے ہرگز کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے 10 سال مشکل حالات دیکھے مگر ٹیم نے اچھے نتائج فراہم کیے، کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دوسری ٹیم کو فائدہ نہ ہونے دیں۔ محمد رضوان نے حارث رؤف کی انجری سے متعلق اَپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ردھم میں بولنگ کررہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں، ہمارے پاس اوپنرز کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں لیکن بابراعظم بطور اوپنر زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں تاہم ضروری نہیں کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہی پاکستان کی جانب سے اوپن کریں۔
انہوں نے کہا کہ دراصل پاکستان کو مڈل آڈر میں بہتر کمبی نیشن کی ضرورت ہے، ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں، فیصلے کنڈیشنز دیکھ کر کیے جاتے ہیں، یہ تاثر درست ہے کہ پاکستان ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، کسی وقت بھی کوئی بھی بڑا کارنامہ انجام دے سکتی ہے، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2017ء والی تاریخ دہرائے گی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی عمر کے لحاظ سے بہت بہتر اور تجربے کار فاسٹ بولر ہیں،غیر ملکی کرکٹرز بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، سہ قومی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیوں کی وجہ سے ناکام ہوئے،اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv