Social

معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نینوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں دہشت گردوں کی جانب سے مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کرنے کی شدید مذمت کی اورجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔
شہباز شریف نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔معصوم افراد کو قتل کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ملک سے دہشتگردی کوختم کر کے دم لیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان میں مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھ کر 7 مسافروں کو بس سے اتارا کر قتل کر دیاتھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے تحصیل رکھنی میںقومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکاتھا اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایاگیاتھا۔

مسافر کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھاکہ مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیاتھا۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔یہ واقعہ رکھنی کو ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیاتھا۔ جہاں 10 سے 12 دہشت گردوں نے کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روک کر اس میں سے 7 مسافر شناخت کر کے نیچے اتارے اور انہیں گولیاں مار کر فرار ہوگئے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر کایہ بھی کہناتھاکہ بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی۔مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ قتل کئے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی سے اتاا گیا تھا۔ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ لاشوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔اسسٹنٹ کشنر بارکھان کے مطابق رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے چھپر اور کنگری کے مقام پر ٹریفک کو روک دیاتھا۔اس حوالے سے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں بوریوالا کا رہائشی ہوں مسلح افراد کی تعداد 10 سے 12 تھی۔ دہشتگردوں نے کلاشنکوف پکڑی ہوئی تھی ہم کوئٹہ سے ملتان جارہے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv