Social

لاہور سمیت صوبے بھر میں آن لائن ایپ سے چلنے والی گاڑیوں کو صوبائی ٹرانسپورٹ سے اجازت نامہ لینا لازمی قرار

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں آن لائن ایپ سے چلنے والی گاڑیوں کو صوبائی ٹرانسپورٹ سے اجازت نامہ لینا لازمی قرار ،آن لائن کیب سروسز کو ریگولیٹ کرنے کیلئے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کا نظام متعارف کرایا گیا ہے،آن لائن چلنے والی گاڑیوں کا اجازت نامہ ایک سال کیلئے ہو گا اور اسے ہر سال تجدید کرانا ہو گا۔
ایپلی کیشنز کو ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات حکومت کو فراہم کرنا ہوں گی۔پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ بل کو صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا۔ جس کے مطابق گاڑی مالک یا ڈرائیور کو رجسٹریشن، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس پیش کرنا ہو گا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کیلئے ایپس کو شکایات حل کرنے کا نظام بنانا ہو گا جبکہ اگر کوئی ڈرائیور قواعد توڑتا ہے تو اس پر 2 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیدیا گیا تھا۔انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا تھا۔کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور تین لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دئیے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے داخلہ انسداد گداگری قانون میں ترامیم کا جائزہ لے گی۔
حکومت پنجاب نے بھکاری مافیا کے سرغناوں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا بندوست کرلیا تھا۔ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ترامیم کے مسودے کے مطابق ایک بار سزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے تو آرڈیننس میں دی گئی سزا سے دوگنی سزا اور جرمانہ کیا جائے۔ پنجاب کابینہ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کو پہلے ہی منظور کر چکی تھی۔
کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید، 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا بھی تجویز کی گئی تھی۔ بھکاری مافیا کے سرغناوں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا بندوست کرلیا گیا تھا۔ترمیم کے مطابق ایک بارسزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے گا تو آرڈیننس میں دی گئی سزا سے دگنی سزا اورجرمانہ ہوگا۔جب کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 5 سے 7 سال قید اور 7 لاکھ تک جرمانہ ہوگا اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv