Social

ملک میں رمضان المبارک کے ایک ہی دن آغاز کی کوشش، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں رمضان المبارک کے ایک ہی دن آغاز کی کوششوں کے طور پر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025ء کو خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی اور موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی، اجلاس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جب کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے علما کرام اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

دوسری طرف حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں، وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز زیر غور ہے، پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد امداد دینے کی تجویز پر غور جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جس کیلئے 10ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کے بجٹ سے فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، رمضان پیکیج کے لیے 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سے دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، وزارت خزانہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئی8 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کرے گی، رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ میں میڈیا مہم پراٹھنے والے اخراجات شامل ہوں گے، مالیاتی اداروں کے چارجز، نادرا فیس اور دیگراخراجات بھی رمضان پیکیج میں شامل ہوں گے، اس باروزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv