Social

چیف جسٹس کا تحریک انصاف کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے تصدیق کی کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے، گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان سے ہونے والی ملاقات میں ہم نے اپنے شکوے اور شکایات ان کے سامنے رکھے، حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے تاہم عدلیہ سے بھی ہم زیادہ خوش نہیں ہیں۔
اسی حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا، پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی، ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا، چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کیا، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا کیوں کہ جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا، اس لیے مؤثر عدالتی نظام کے لیے پاکستان تحریک انصاف جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی، پی ٹی آئی کے پاس بہتر لیگل ٹیم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ بغیر آلات اور مانیٹرنگ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی، دونوں مرتبہ حکومت نے حامی بھر کر ملاقات کرانے سے انکارکیا، ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں جو حالات کو بہتر بنائے، بلوچستان میں حالات بدستور کشیدہ چل رہے ہیں، فوج کے جوان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت کے پاس وہ ویژن ہی نہیں جس سے حالات بہتر کیے جا سکتے ہیں، ہم نے تو اسی ملک میں رہنا ہے ہمارے آباؤ اجداد یہیں رہتے رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv