Social

وفاقی حکومت کا آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے کا منصوبہ.ماہرین

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے پر کام جاری ہے اس حوالے سے پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں سے 1300 ارب روپے کے قرض حصول کے لیے بات چیت جاری ہے، یہ قرض فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے لیا جائے گا. نجی ٹی وی کے مطابق حکام نے کہا کہ قرض سے گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائے گا، حکومت کو 700 ارب روپے آئی پی پیز سے بات چیت میں بچت ہوئی، آئی پی پیز سے 300 ارب روپے کا سود ختم کرایا ہے.
پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کر چکے ہیں جبکہ 25 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پر بات ہو چکی ہے، سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے حکام نے بتایا کہ اس کوشش سے 2 ماہ تک فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے تک سستی کرنا چاہتے ہیں، پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2300 ارب روپے کے لگ بھگ ہے، گردشی قرض جلد سے جلد صفر کرنا ہے.
یادرہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 20 روپے فی یونٹ کمی کے لیے نیپرا نے سفارشات پر مبنی دستاویز جنوری کے آغازمیں حکومت کے حوالے کی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے جس سے فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں. نیپراکی دستاویز کے مطابق آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے بجلی کی قیمت 45 روپے 6 پیسے فی یونٹ ہے، 45 روپے 6 پیسے میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں.
نیپرا نے کہا ہے کہ ایک پیسہ فی یونٹ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام سے وصول کیا جاتا ہے، ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز کے لیے جاتے ہیں بجلی کی خالص اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے. حکومت کو جمع کروائی گئی دستاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ 7 روپے 52 پیسے کے سرچارجز اور 67 پیسے ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بجلی 25 روپے 20 پیسے فی یونٹ بنتی ہے اگر اسے ختم کر دیا جائے تو 45 روپے 6 پیسے والا بجلی کا یونٹ 20 روپے 4 پیسے پر آ جائے گا.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv