Social

پی ٹی آئی رہنماء میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد ۔ پولیس

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا، ڈیرے کے ایک کمرے سے تقریباً 40 سالہ شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملنے پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی مگر اس شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال ان دنوں روپوش ہیں، مسلم لیگ ن کا دفترجلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، مراد سعید اور دیگر کو اشتہاری قرار دیا گیا، اس حوالے سے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں، جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، مراد سعید، میاں اسلم اقبال، واثق قیوم، زبیر خان اور دیگر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv