Social

جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی پر عمران خان کی محسن نقوی پر کڑی تنقید

لاہور (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے باہر ہونے کے بعد لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں زیادہ وقت کرکٹ پر گفتگو کی، 1992ء کے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان نے پی ٹی وی پر پاک بھارت میچ دیکھا ہوا تھا، شدید غصے میں تھے۔
اڈیالہ جیل میں آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے پنجاب کا چیف منسٹر لگایا، اس نے ظلم کیا، پھر اسے وزیر داخلہ لگایا، اس نے ظلم کیا، اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا۔
72 سالہ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلنا ہے۔ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv