Social

چیمپئنز ٹرافی، افغانستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف

لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا گروپ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں افغان کپتان حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے اننگز کا آغاز کیا لیکن میچ کے آغاز میں اٖفغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ 15 کے مجموعے پر صدیق اللہ اٹل بھی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد رحمت شاہ بھی 4 رنز بناکر آرچر کا شکار ہوگئے۔
3 وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور ابرہیم زادران نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

140 کے مجموعی اسکور پر حشمت اللہ شاہدی بھی 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، افغانستان کی پانچویں وکٹ 212 کے مجموعی اسکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ دوسری اننگزمیں پچ سلو ہوجاتی ہے جس سے ہمارےاسپنرز کو مددملے گی۔
دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv