تاشقند(نیوزڈیسک) پاکستان اور ازبکستان کا تجارت 2 ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط کردئیے گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے گئے۔
تقریب میں تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان نوجوانوں کے امور سے متعلق ایم او یو کا بھی تبادلہ ہوا۔
تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے آئندہ چار برس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے، ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (2021)، ترجیحی تجارتی معاہدے (2023) پر موثر عملدرآمد، دونوں ممالک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری اور پاکستان و ازبکستان کی کاروباری برادری کے مابین تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزایوف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورہ ازبکستان کے دوران بہترین میزبانی پر مشکور ہوں۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔صدر شوکت مرزیایوف عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ صدر شوکت مرزیایوف نے ازبکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کامزید کہنا تھا کہ سرمای کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقی ہمارامشترکہ عزم ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ازبک صدر شوکت مرزا یوف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان مفید گفتگو ہوئی۔ روشن مستقبل کیلئے دونوں ملکوں کی گفتگواورمعاہدے بہت اہم ہیں۔
درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اورمواقع سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔پاکستان کی ممتاز کاروباری کمپنیاں دورہ تاشقند پر ہیں۔ سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ دونوں ملکوں میں تزویراتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہارکرتا ہوں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات میں وقت گزرنے کے ساتھ بہتری آرہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔
Comments