Social

وفاقی کابینہ میں درجنوں افراد کا اضافہ، پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے باغی ایم این اے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ میں شامل کر لیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ میں درجنوں افراد کا اضافہ ، پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے باغی ایم این اے کو بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں ایک ساتھ بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت میں ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمٰن کانجو، بلال کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری، وجیہہ قمر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کے 3 مشیر توقیر شاہ، پرویز خٹک اور محمد علی نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔ یوں مجموعی طور پر وفاقی کابینہ میں 13 نئے وفاقی وزراء، 11 نئے وزرائے مملکت اور 3 مشیروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت معاشی مشکلات کے باعث اپنے اخراجات میں کمی کرنے کے دعوے کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک جانب کئی وزارتوں، ہزاروں ملازمتوں کو ختم کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب عین اسی وقت وفاقی کابینہ میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv