Social

300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت کی جانب سے 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بجلی کے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت زرعی صارفین اور 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کے لیے 2 روپے فی یونٹ کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے، جس کا صارفین کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
پاور ڈویژن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 21 مئی 2015ء کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پالیسی ہدایات جاری کی تھیں کہ ماہانہ ایف سی اے میں ہونے والی کسی بھی منفی ایڈجسٹمنٹ کا فائدہ سبسڈی والے گھریلو صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا، اسی پالیسی کے تحت 24 جون 2015ء کو ایف سی اے فیصلے میں 300 یونٹس تک کے نان ٹی او یو گھریلو صارفین پر ایف سی اے میں منفی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ زرعی صارفین پر منفی ایف سی اے کے اطلاق سے استثنیٰ کا فیصلہ نومبر 2010 سے نافذ العمل ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارت توانائی نے 9 جون 2021ء کو بجلی کی سبسڈی کے نئے ہدف کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز جمع کرائی تھیں، جن کے تحت 23 ستمبر 2021ء کے فیصلے میں گھریلو صارفین کی پروٹیکٹیڈ اور نان پروٹیکٹیڈ کیٹیگریز بنائی گئیں، جس کے بعد سے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے ٹیرف میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق قیمتوں کو متوازن کیا جا سکے۔
بتایا جارہا ہے کہ نان پروٹیکٹیڈ گھریلو اور زرعی صارفین کو ایف سی اے میں منفی ایڈجسٹمنٹ سے محروم رکھنا پالیسی کے بنیادی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا، اسی لیے اب پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی ہے کہ نان پروٹیکٹیڈ گھریلو اور زرعی صارفین پر ایف سی اے میں منفی ایڈجسٹمنٹ کے اطلاق پر نظرثانی کی جائ-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv