Social

نئے وفاقی وزرا ، وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے وفاقی وزرا ،وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں، کابینہ ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر خود جائزہ لو ں گا ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناشتے پر وفاقی وزرا ، وزراء مملکت اور مشیروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں، ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لئے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر گفتگوبھی ہوئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv