Social

چین کی پھر بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی مخالفت

چین نے ایک بار پھر بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی مخالفت کا اعلان کردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنگ ینگ نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں نان این پی ٹی ممالک کی شمولیت سے متعلق مؤقف واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔چین گروپ میں بھارت کی یک طرفہ شمولیت کی مخالفت کرے گا، بھارت اور پاکستان دونوں نے 48 رکنی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی درخواست دے رکھی ہے۔چین کا مؤقف ہے کہ اگر ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ملک بھارت کو گروپ کا حصہ بنایا گیا تو اس کا اطلاق پاکستان سمیت دیگر نان این پی ٹی ممالک پر بھی ہونا چاہیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv