Social

پولیس وین جلانے کا کیس؛ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد

لاہور (نیوزڈیسک) پولیس وین جلانے کے کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی، اس حوالے سے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی جہاں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا، عدلیہ حمزہ، صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر بغاوت اور فسادات پر اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے، دوران سماعت عدالت نے تینوں مقدمات میں ترمیمی فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے فرد جرم کی صحت سے انکار کیا، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر عدالت نے فرد جرم میں ترمیم کی اجازت دی، بعد ازاں 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، بیرسٹرگوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی۔
بتایا جارہا ہے کہ عدالت نے سماعت میں عدم حاضری پر عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، تاہم سماعت کے دوران ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہوسکے، جس پر عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت23 اپریل تک ملتوی کردی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv