Social

حکومت کا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا، نائب وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا، آنے والے دنوں میں چیلنجز کا مزید بہتر طور پر مقابلہ کریں گے۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سوچ رہی تھی اپنا کاروبار ختم کرکے بیرون ملکوں میں چلے جائیں، تمام سٹاک مارکیٹوں کے انضمام کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھورہی ہے، ملک کو آگے لے کر جانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، نوجوان معیشت کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، کارپوریٹ قانون میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اور حکومت نے کارپوریٹ لا اتھارٹی کو خود مختار ادارہ بنایا ہے۔

اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ 2013ء سے 17 کے د رمیان ملک معاشی طور پر مستحکم ہو چکا تھا، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستانی معیشت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیرونی قرضوں سے نجات ضروری ہے، ہمیں مستقبل میں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، وقت کا تقاضا ہے ہم معاشی خود انحصاری کی جانب بڑھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف معاشی استحکام کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لائے ہیں، ہم نے معیشت کو بچایا جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا، بعض عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں، بعض کیسز پر حکم امتناع لے لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ منطقی انجام تک نہیں پہنچتے، پاکستان میں 27 سال بعد ایس سی او جیساایونٹ منعقد کرایا گیا، پاکستان اب کبھی سفارتی تنہائی کا شکار نہیں ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv